ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیونس میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار

تیونس میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار

Tue, 27 Dec 2016 11:37:51    S.O. News Service

تیونس،26دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تیونس میں حکام نے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملکی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد پر دہشت گردوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ انہیں دارالحکومت کے مغرب میں واقع آریانا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ مشتبہ دہشت گرد لوگوں کو بھرتی کر کے تنازعات کے شکار علاقوں میں روانہ کرتے تھے۔ ہفتے کے روز تیونس کی پولیس نے تین ایسے افراد کو حراست میں لیا تھا، جن پر شبہ ہے کہ وہ برلن کر کرسمس مارکیٹ پر حملہ کرنے والے انیس عامری کے ساتھ رابطے میں تھے۔


Share: